ماہرہ خان کو سوشل میڈیا پر بولڈ تصاویر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا

روم (قدرت روزنامہ ) پاکستان کی معروف اداکار ہ ماہرہ خان آج کل اٹلی میں شوٹنگ کیلئے موجود ہیں لیکن اس دوران انہیں اپنی بولڈ تصویر سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ان دنوں ماہرہ خان اپنی نیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کی شوٹنگ کے لیے اٹلی میں موجود ہیں، اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں۔
ماہرہ خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں اٹلی کے شہر پگلیا کے حسین سیاحتی مقام اور غروبِ آفتاب کے دلکش مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی چند بولڈ تصاویر بھی شامل کیں، ان تصاویر میں اداکارہ کے مغربی طرز کے ملبوسات دیکھ کر مداح سیخ پا ہوگئے۔

مداحوں کو ماہرہ خان کا بولڈ انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اداکاراؤں کو اپنی حدود کا معلوم ہونا چاہیے اور انہیں یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کیسا لباس اور اخلاق مسلمان کی شناخت ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ مجھے ماہرہ خان کے ایسے لباس پہننے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن پھر وہ انٹرویوز میں یہ نہ کہیں کہ ان کی نانی اور ان کی والدہ انہیں بغیر آستین کے لباس پہننے کی اجازت نہیں دیتی تھیں۔
مداحوں نے اداکارہ کی تصاویر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی ماہرہ خان سے اس طرح کے بولڈ لباس پہننے کی توقع نہیں کی تھی۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک ہم منصب سے ملاقات

دوشنبے(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے دو شنبے میں تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ…

13 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس 80 ہزار…

23 mins ago

شیر افضل مروت کے ’ہتھنی‘ سے تشبیہ دیئے جانے پر فواد چوہدری کا جواب بھی آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا شیر افضل مروت کی تنقید…

26 mins ago

اڈیالہ جیل میں دہشتگردی سے نمٹنے کی بڑی مشق آج ہوگی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دہشتگردوں سے نمٹنے کی بڑی مشق آج کی جائے…

34 mins ago

آبپارہ کیس:بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ آبپارہ میں…

37 mins ago

بلوچستان؛ گزشتہ مالی سال آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3 ارب 39 کروڑ اضافی خرچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3…

43 mins ago