6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار پائے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے اہم سوال اٹھا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن ریکارڈ کے مطابق 6امیدواروں کے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا،6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار پائے .
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے سماعت کی،وکیل سکندر بشیر نے کہاکہ میری اردو کچھ کمزور ہے ، صاحبزادہ کو شہزادہ کہہ دیتا ہوں،وکیل سکندر بشیر کوپی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کا صحیح نام لینے میں دشواری کا سامنا رہا .

سکندر بشیر نے کہاکہ کنول شوذب کی درخواست پر سماعت نہیں ہونی چاہئے، فیصلے سے متاثرنہیں ہوتیں،کنول شوذب تحریک انصاف میں ہیں، خواتین ورکرز ونگ کی سربراہ ہیں،4لوگ بطور آزادامیدوار ایم این اے منتخب ہوئے لیکن سنی اتحاد کونسل میں ضم نہیں ہوئے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ الیکشن کمیشن ریکارڈ کے مطابق 6امیدواروں کے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا،6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار پائے،جسٹس منیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے مطابق کتنے امیدواروں کا سرٹیفکیٹ، ڈیکلیریشن منظور ہوا،وکیل سکندر بشیر نے جواب دیا کہ سب آزادامیدوار ہی رہے،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ آزادامیدوار کے پاس اختیار ہے 3روز میں کسی سے منسلک ہوجائیں، سب معاملہ حل ہو جائے .

. .

متعلقہ خبریں