صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قائم بینظیر بھٹو ویمن کرائسس سینٹر کو فعال کرکے اسے تحفظ نسواں کا مثالی مرکز بنائیں گے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی


ڈویژنل اور ضلعی سطح پر ویمن کرائسس سینٹرز کا قیام اور فعالیت ضروری ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کا شکار خواتین ہنگامی حالات میں تحفظ حاصل کرسکیں
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قائم بینظیر بھٹو ویمن کرائسس سینٹر کو فعال کرکے اسے تحفظ نسواں کا مثالی مرکز بنائیں گے، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر ویمن کرائسس سینٹرز کا قیام اور فعالیت ضروری ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کا شکار خواتین ہنگامی حالات میں تحفظ حاصل کرسکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید بینظیر بھٹو ویمن کرائسس سینٹر کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر سینٹر کی مینجر روبینہ زہری نے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا استقبال کیا اور روایتی شال پہنا کر انہیں خوش آمدید کہا ، دورے کے موقع پر مشیر ترقی نسواں کو بینظیر ویمن کرائسس سینٹر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر افسران سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ بینظیر ویمن کرائسس سینٹر غیر معمولی حالات سے دوچارخواتین کو ہنگامی بنیادوں پر سہارا اور تحفظ فراہم کرنے کا مرکز ہے تاہم درپیش مسائل کی وجہ سے اس کی فعال خدمات کا دائرہ وسیع نہیں جس کی وجہ سے یہ بنیادی اہداف کے حصول میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپارہا، اس کرائسس سینٹر کے انتظامی اور مالی امور سے متعلق مسائل حل کئے جائیں گے تاہم کچھ امور میں قانون سازی کی ضرورت ہے متلعقہ اسٹیک ہولڈرز اور خواتین کے حقوق پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی معاونت و رہنمائی اور مشاورت سے اس کرائسس سینٹر کو فعال کیا جائے گا ۔


اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر فعال ویمن کرائسس سینٹرز قائم کئے جائیں گے تاکہ حالات کی ستائی خواتین کو فوری تحفظ فراہم کیا جاسکے ، دورے کے اختتام پر بینظیر ویمن کرائسس سینٹر کی مینجر روبینہ زہری نے وزیر اعلٰی بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو سوئینر پیش کیا۔

Recent Posts

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

5 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

11 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

15 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

23 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

25 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

26 mins ago