پاکستان نےکھجور پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں اہم پوزیشن حاصل کر لی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نےکھجور پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں اہم پوزیشن حاصل کر لی ۔پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار 6لاکھ 35ہزار ٹن سے تجاوز کرگئی جس کی وجہ سے پاکستان کھجور پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔کھجور کی مجموعی پیداوارمیں سے صرف15فیصد حصہ برآمد کررہاہے جو 98ہزار ٹن کے قریب ہے ۔

“آئی این پی” کے مطابق ڈیٹ پام ریسرچ انسٹیٹیوٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ترجمان نے بتایاکہ کھجور کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اضافی پیداوار برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے لیکن اس کیلئے متعلقہ اداروں کو خصوصی اقدامات کرناہوں گے۔ یہ امر افسوسناک ہے کہ پاکستان اپنی کھجور کی مجموعی پیداوارمیں سے صرف 15فیصد حصہ برآمد کررہاہے جو 98ہزار ٹن کے قریب ہے جبکہ اس کے برعکس مقامی کھپت صرف 5فیصد تک محدود ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیابھرمیں1 ارب 70کروڑ کی مسلمان آبادی میں پاکستانی کھجور کاحصہ محض 2فیصد سے بھی کم ہے لہٰذا اگر اس جانب سنجیدگی سے توجہ دی جائے تو یہ حصہ بڑھاکر اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل کرنے میں مدد لی جاسکتی ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں لوگ لاپتا ہو رہے ہیں، یہاں کون آئے گا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق کیس میں ریمارکس…

2 mins ago

بریک اپ پر 10 سال قید کی سزا، نئے بھارتی قانون نے جوڑوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت میں نئے بھارتی قانون ”بھارتیہ نیائے سنہتا“ (بی این ایس)…

5 mins ago

دوران عدت نکاح کیس؛ 12 جولائی تک ہر حال میں فیصلہ سنانا ہے، جج افضل مجوکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور…

14 mins ago

ڈیٹنگ کی افواہوں کے دوران حریم فاروق کی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈیٹنگ کی افواہوں کے دوران پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی حالیہ ویڈیو…

21 mins ago

کراچی میں ماش کی دال 520 روپے فی کلو پر پہنچ گئی،باقی دالیں بھی مہنگی

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی کی مارکیٹ میں ہول سیل میں چنے کی دال ایک ہفتے…

26 mins ago

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ؛ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت آئیڈیاز 2024ء کی دوسری اسٹیرنگ…

30 mins ago