پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو 5 جولائی کو ملک بند کرنے کی دھمکی دیدی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کردیں گے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کو فنانس بل میں ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس پر تشویش ہے۔ فنانس بل میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے۔ مذکورہ ٹیکس سے پٹرول پمپ کا کاروبار چلانا ناممکن ہے۔ حکومت ایڈوانس ٹیکس پر نظر ثانی کرکے اسے فوری طور پر ختم کرے بصورت دیگر کاروبار بند کرنے کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہے گے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اپنا مفاد عزیز ہے۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہر چیز پر ٹیکس عائد کررہی ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز کی سیلز گھٹ گئی ہے۔ حکومت سمگلنگ کو سپورٹ کررہی ہے۔سمگلنگ کے خلاف بولنے پر دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ فروخت ہونےوالےسامان کی قیمت کےہرلین دین پرپہلے سے ہی خریداری کےوقت ٹیکس لگایاجارہاہے۔ وزیر اعظم ٹیکسوں کے نفاذ پر کہتے ہیں کہ میں مجبور ہوں۔ پیٹرولیم ڈیلرز کا وفد آج کو اسلام آباد جارہا ہے۔ وزیرخزانہ، پیٹرولیم منسٹر اور چئیرمین ایف بی آر سے ملنے کی کوشش کریں گے۔ مسائل حل نہ ہوئے تو 5جولائی کو پورا ملک بند کردیاجائے گا۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ ہم پہلے ہی انتہائی کم شرح منافع پر پیٹرول پمپس چلارہے ہیں۔ لیوی سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایڈوانس ٹیکس کایہ اضافی بوجھ ہمارے کاروبارکو متاثر کرے گا۔ ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ سے تجارتی شعبے پر بھی بوجھ بڑھے گا۔

Recent Posts

متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان

متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات میں پرائیویٹ سیکٹر کے لئے یکم محرم الحرام…

2 mins ago

پاکستان میں لوگ لاپتا ہو رہے ہیں، یہاں کون آئے گا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق کیس میں ریمارکس…

9 mins ago

بریک اپ پر 10 سال قید کی سزا، نئے بھارتی قانون نے جوڑوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت میں نئے بھارتی قانون ”بھارتیہ نیائے سنہتا“ (بی این ایس)…

12 mins ago

دوران عدت نکاح کیس؛ 12 جولائی تک ہر حال میں فیصلہ سنانا ہے، جج افضل مجوکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور…

21 mins ago

ڈیٹنگ کی افواہوں کے دوران حریم فاروق کی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈیٹنگ کی افواہوں کے دوران پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی حالیہ ویڈیو…

27 mins ago

کراچی میں ماش کی دال 520 روپے فی کلو پر پہنچ گئی،باقی دالیں بھی مہنگی

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی کی مارکیٹ میں ہول سیل میں چنے کی دال ایک ہفتے…

33 mins ago