پاکستانی کرنسی مستحکم رہے گی، آگے جا کر تنخواہ دار طبقے کو بتدریج ریلیف دیں گے، وزیر خزانہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریٹیلرز پر ٹیکس اطلاق ہونے جا رہا ہے، نان فائلرز کیلئے ہم مارجن ہم سزا کی حد تک لے گئے ہیں، نان فائلرز اب تین چار پانچ بار ضرور سوچیں گے کہ وہ ٹیکس نیٹ میں کیوں نہیں آرہے۔
آج نیوز کے پروگرام ”نیوزانسائٹ ود عامر ضیا“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آگے جا کر تنخواہ دار طبقے کو بتدریج ریلیف دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف پروگرام ضروری ہے، کوشش ہے اس مہینے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈالر ختم ہوجاتے ہیں تو آئی ایم ایف پروگرام کی طرف جانا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میکرو اکنامک استحکام میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے اس لئے ہمیں آئی ایم پروگرام چاہئیے، کوشش ہوگی کہ اس مہینے آئی ایم ایف معاہدوں کو اسٹاف لیول ایگریمنٹ تک لے جائیں۔ محمد اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی کرنسی اب مستحکم رہے گی، آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو آئی ٹی اور زراعت ہمارے گروتھ ایریاز ہیں۔

Recent Posts

عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، صدر کی وزیرداخلہ سندھ کو ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرداخلہ سندھ سندھ ضیاءالحسن لنجارنے اسلام آباد…

4 mins ago

بلوچستان اور کے پی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا…

11 mins ago

متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان

متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات میں پرائیویٹ سیکٹر کے لئے یکم محرم الحرام…

36 mins ago

پاکستان میں لوگ لاپتا ہو رہے ہیں، یہاں کون آئے گا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق کیس میں ریمارکس…

43 mins ago

بریک اپ پر 10 سال قید کی سزا، نئے بھارتی قانون نے جوڑوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت میں نئے بھارتی قانون ”بھارتیہ نیائے سنہتا“ (بی این ایس)…

46 mins ago

دوران عدت نکاح کیس؛ 12 جولائی تک ہر حال میں فیصلہ سنانا ہے، جج افضل مجوکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور…

55 mins ago