نیا بجٹ نافذ ، میک اپ کا درآمد شدہ سامان بھی مہنگا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹیکسوں کی بھرمار سے بھر پور بجٹ آج یکم جولائی سے نافذ ہو گیا ہے ، جس سے مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ ہے .

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق میک اپ کا درآمد شدہ سامان بھی مزید مہنگا ہو گیا ہے، امپورٹڈ کنگے، نقلی بال کلپ اور بالوں کی دیگر اشیا پر ڈیوٹی 40 فیصد کر دی گئی .

اس کے علاوہ امپورٹڈ پرفیوم اور اسپرے پر 20 فیصد ، امپورٹڈ گھڑیوں، اسٹاپ واچ اور پاکٹس واچ پر 30 فیصد جبکہ امپورٹڈ سن گلاسز پر بھی ڈیوٹی 30 فیصد کر دی گئی ہے .

علاوہ ازیں شیرخوار بچوں کے ڈبہ بند دودھ ہی نہیں بلکہ دودھ کےعام پیکٹ پر بھی 18 فیصد جی ایس ٹی دینا پڑے گا ، موبائل فونز کی خریداری پر بھی 18 سے 25 فیصد تک جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں