جماعت اسلامی کا ٹیکسز، مہنگی بجلی و گیس کیخلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان


لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے بھاری ٹیکسز اور مہنگی بجلی و گیس کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں اس وقت شدید بحران ہے۔ بجلی کے بلوں نے سب کو تڑپنے پر مجبور کردیا ہے۔لوگ اپنے زیورات بیچ کر بجلی کے بل ادا کررہے ہیں۔کل گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ قوم کو اس وقت تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ 12 جولائی کو مہنگائی اور بھاری ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔ ملک گیر ہڑتال پر غور کررہے ہیں۔ حکومت کو ظالمانہ ٹیکس ختم کرنے پر مجبور کردیں گے۔ پیٹرول و گیس کی قیمت میں اضافہ کیا پھر آئی ایم ایف کے ٹیکسز لائے جا رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فری پیٹرول و بجلی لینے والے جرنیل فوجی افسران ججز کہتے کہ ہم مراعات نہیں لیں گے۔ محدود طبقہ ترقی کررہا ہے اور مڈل کلاس فارغ ہوگئی ہے۔ دو، تین لاکھ روپے والا تنخواہ دار طبقہ سخت پریشان ہے اگر اس کا ٹیکس کٹے گا تو وہ کیسے پورا کرے گا۔ یہ عوام کو مزید ٹیکسوں کے نیچے دبانا چاہتے ہیں۔ جاگیر داروں سے کوئی ٹیکس نہیں لیا جا رہا۔ بڑے لوگ مزے کررہے ہیں۔ بجلی کے بلوں میں جو ٹیکس ہے پیٹرول پر جو لیوی لگی ان کا پیٹ بھریں گے جو پہلے ہی اربوں روپے کھا گئے ہیں۔ حکومت کوکوئی شرمندگی ہے۔ وزیراعظم فخر سے کہتے ہیں آئی ایم ایف سے مل کر بجٹ بنایا ہے۔حکومت ذہنی پسماندگی اور غلامی میں مبتلا ہو چکی ہے۔

Recent Posts

سونیا حسین کے سابق شوہر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر اور فٹنس…

14 mins ago

نعمان اعجاز کا خلیل الرحمٰن قمر کے نفرت انگیز بیان پر ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے معنی خیز پوسٹ…

21 mins ago

بجٹ کے بعد سیمنٹ کی بوری کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ )وفاقی حکومت کی جانب سےبجٹ کے نفاذکےبعد سیمنٹ کی فی بوری کی…

28 mins ago

محسن نقوی کی کندھ کوٹ حملے کی مذمت، پولیس نے جرأت کے ساتھ ڈاکوﺅں کا مقابلہ کیا :وزیرداخلہ

کندھ کوٹ(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں…

33 mins ago

پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی…

38 mins ago

میدہ اورسوجی پر ودہولڈنگ ٹیکس نافذ، 20 کلو آٹے کے تھیلے پر کتنا ٹیکس دینا پڑے گا ؟ جانیے

ا سلام آباد ( قدرت روزنامہ) گندم کی مصنوعات آٹا ،میدہ اورسوجی پر ودہولڈنگ ٹیکس…

45 mins ago