ایک سے 15 گریڈ تک نوکریاں کراچی کے مقامی افراد کو ملنی چاہئیں، ایم کیو ایم


کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایک سے 15 گریڈ تک نوکریاں مقامی افراد کو ملنی چاہئیں۔
کراچی میں فاروق ستار سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں ہزاروں سرکاری نوکریوں کو کالعدم قرار دیا، ہم سندھ ہائیکورٹ کے شکر گزار ہیں، اس نے تعصب اور نسل پرستی کی بنیاد پر دی گئی نوکریوں کی بندر بانٹ کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو کی نسل پرست حکومت نے کوٹہ سسٹم نافذ کرکے تقسیم کی بنیاد ڈالی، 50 سال میں انصاف سے محرومی کی پوری تاریخ ہے، کوٹہ سسٹم کی وجہ سے سندھ کو منزل تک پہنچنے سے روکا گیا، یہاں تک کہ کراچی کے لوگوں نے سرکاری نوکری کے لیے اپلائی کرنا ہی چھوڑدیا، قانون کہتا ہے کہ ایک سے 15 گریڈ تک نوکریاں گلی محلوں کے مقامی افراد کو ملنی چاہئیں۔
خالد مقبول نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل بنوا کر سندھ کے شہری علاقوں کی 80 فیصد نوکریاں ہڑپ کی گئیں، کراچی، حیدرآباد، سکھر کا مجموعی نوکریوں میں 40 فیصد حصہ تھا جس پر بھی عمل نہیں ہوا، ان کی نوکریوں پر قبضہ کیا گیا، سپریم کورٹ اس پر ازخود نوٹس لے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کوٹہ سسٹم کا مقصد تھا کراچی، حیدر آباد اور سکھر کے نوجوانوں پر تعلیم اور سرکاری ملازمتوں کے راستے بند کیے جائیں، سندھ میں بسنے والی قوموں میں خلیج پیدا کی جائے۔

Recent Posts

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدہ افراد کمیشن پر سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے جبری جبری گمشدہ افراد کمیشن کی کارکردگی پر سوالات…

7 mins ago

اسلام آباد دھرنا ایک دو دن کا نہیں ہوگا ہم بیٹھے رہیں گے، امیر جماعت اسلامی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسلام آباد…

18 mins ago

پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات ناکام، 5جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنیکا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی…

40 mins ago

آئی ایم ایف نے بجلی مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا لیکن کتنی؟ جان کر ہی پسینہ رکنے کا نام نہ لے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے…

51 mins ago

وزیراعظم کی آج روسی صدر سے ملاقات متوقع، کل چینی صدر سے ملیں گے

دوشنبے(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف آج روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے جب…

53 mins ago

چیئرمین پی اے سی کیلیے اپوزیشن کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کا نام برقرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے لیے شیخ…

59 mins ago