بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کیلیے آئی ایس آئی، ایم آئی کا سپورٹ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کے لیے آخری پلان نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت آئی ایس آئی، ایم آئی اور دیگر افسران پر مشتمل سپورٹ یونٹ قائم کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متعلقہ ڈسکو کا سی ای او ڈائریکٹر جبکہ سیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورسز کا ڈائریکٹر ہوگا، پاور ڈویژن نے سمری کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو ارسال کردی جس کی کل منظوری متوقع ہے۔پہلے مرحلے میں ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں یونٹ قائم ہوگا جہاں پاور سیکٹر بدترین صورتحال سے دوچار ہے اور ماضی کے تمام اصلاحاتی منصوبے ناکام ہوچکے ہیں۔
وزارت توانائی کے مطابق تقسیم کار کمپنیاں 1 ہزار 780 ارب روپے کے واجبات وصول کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں، بدانتظامی کی وجہ سے اصلاحات کو پورا عمل ڈی ریل ہوچکا ہے، ڈسکو سپورٹ یونٹ کے نتائج ملنے کے بعد دیگر کمپنیوں میں سپورٹ یونٹ قائم کیا جائے گا، ڈسکو سپورٹ یونٹ سیکریٹری پاور ڈویژن کو براہ راست رپورٹ کرے گا۔

Recent Posts

لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر سیکریٹری دفاع سمیت افسران پر جرمانوں کیخلاف اپیلیں خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریوں کی عدم…

7 mins ago

چیف جسٹس سپریم کورٹ چاہتے ہیں کہ معاملات لٹکے رہیں، رؤف حسن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ…

15 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدہ افراد کمیشن پر سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے جبری جبری گمشدہ افراد کمیشن کی کارکردگی پر سوالات…

22 mins ago

اسلام آباد دھرنا ایک دو دن کا نہیں ہوگا ہم بیٹھے رہیں گے، امیر جماعت اسلامی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسلام آباد…

34 mins ago

پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات ناکام، 5جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنیکا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی…

56 mins ago

آئی ایم ایف نے بجلی مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا لیکن کتنی؟ جان کر ہی پسینہ رکنے کا نام نہ لے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے…

1 hour ago