سندھ حکومت کا گورنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ


کراچی(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے گورنر کامران ٹیسوری سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو پھر سیاست چمکانے کا شوق ہوگیا ہے، ہمیشہ کی طرح نفرت اور الزام تراشی کی سیاست کی گئی، آج یہ پارٹی یوسی لیول تک بھی نظر نہیں آرہی، خالد مقبول صدیقی نے شھید بھٹو صاحب کے خلاف بھی زہر انگیز گفتگو کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوٹہ سسٹم پر پھر بات کی گئی، خالد مقبول صدیقی نے نہایت ہی غیر مناسب گفتگو کی، ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف گفتگو پر ایم کیو ایم معافی مانگے، جتنے بھی مسائل موجود ہیں اس کی ذمہ دار متحدہ ہے، نوکریوں پر پابندی کے باعث آج بھی بہت سارے محکمے ہاتھ باندھے بیٹھے ہیں، تھوڑا سا برا وقت آیا تو متحدہ نے اپنے قائد کو چھوڑ دیا، ایم کیو ایم کا وتیرہ ہے منہ پر کوئی اور بات کرتے ہیں اور عوام کے سامنے کوئی اور بات کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں میں آدھے سے زائد ایم کیو ایم نے اپنے کارکنان کو بھرتی کیا، ہزاروں کی تعداد میں ہر محکمے میں غیرقانونی بھرتیاں ہوئیں، ایم کیو ایم کا ایک ملازم ایک ہی وقت میں تین جگہوں سے تنخواہیں لیتا تھا، ایم کیو ایم کو شرم آنی چاہیے، بلدیہ میں لوگوں کو بھتے کے لیے زندہ جلایا گیا، گورنر سندھ کو عہدے سے فوری مستعفی ہونا چاہیے ، کامران ٹیسوری فوری استعفی دیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پرانی سوچ نہیں چھوڑی، ایم کیو ایم نفرت کی سیاست کر رہی ہے، دم اب تک ٹیڑھی کی ٹیڑھی ہے۔

Recent Posts

لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر سیکریٹری دفاع سمیت افسران پر جرمانوں کیخلاف اپیلیں خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریوں کی عدم…

12 mins ago

چیف جسٹس سپریم کورٹ چاہتے ہیں کہ معاملات لٹکے رہیں، رؤف حسن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ…

20 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدہ افراد کمیشن پر سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے جبری جبری گمشدہ افراد کمیشن کی کارکردگی پر سوالات…

27 mins ago

اسلام آباد دھرنا ایک دو دن کا نہیں ہوگا ہم بیٹھے رہیں گے، امیر جماعت اسلامی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسلام آباد…

39 mins ago

پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات ناکام، 5جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنیکا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے بجلی مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا لیکن کتنی؟ جان کر ہی پسینہ رکنے کا نام نہ لے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے…

1 hour ago