انوشے اشرف کے شوہر کا نام اور تصاویر منظرِ عام پر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف آر جے، ٹی وی میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے اپنے شوہر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
گزشتہ روز نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی انوشے اشرف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنے شوہر کی چند تصاویر شیئر کیں۔
انوشے اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی پہلی تصویر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ کسی سیاحتی مقام پر موجود ہیں، یہ تصویر اداکارہ کے نکاح سے پہلے لی گئی تھی۔اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا دولہا ہے، میں بہت جلد مزید تصاویر بھی جاری کروں گی۔

اس کے علاوہ، انوشے اشرف نے اپنے دولہا میاں کی وہ تصاویر بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیں جوکہ نکاح کے دن لی گئی تھیں۔ انوشے اشرف نے بتایا کہ اُن کے شوہر کا نام شہاب رضا مرزا ہے جوکہ کافی مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

واضح رہے کہ انوشے اشرف نے اپنے اہلخانہ اور چند قریبی دوستوں کی موجودگی میں ورچوئل نکاح کیا، اسی وجہ سے اُن کے اپنے دولہا میاں کے ہمراہ نکاح کی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی۔
شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انوشے اشرف کو نکاح کی مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Recent Posts

فواد چوہدری کے بیان پر شیر افضل مروت کا جوابی وار، نوک جھونک میں شدت

یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ صرف ایک منادی والا کے عہدے کے قابل…

3 mins ago

خیبرپختونخوا میں بم دھماکا، سابق سینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا خیبرپختونخوا (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں بم دھماکے…

22 mins ago

کوئٹہ ،لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف سریاب روڈ پر لواحقین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف سریاب روڈ پر لواحقین کا دھرنا…

24 mins ago

موجودہ حکومت برقرار رہی تو پاکستان معاشی طور پر ڈوب جائیگا، عمران خان

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن میں…

32 mins ago

تخریب کاری کے خاتمے میں سیف سٹی پروجیکٹ مددگار ثابت ہوگا، وزیر دا خلہ بلو چستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے آج یہاں بدھ کوکوکمانڈ اینڈ کنٹرول…

40 mins ago

ملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کے تدارک کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم جاری

کوئٹہ شہر سمیت مختلف اضلاع (سبی ، نصیرآباد ، قلات ، پنجگور) میں دودھ میں…

60 mins ago