لسٹ جمع کرائے بغیر مخصوص نشستوں کا دعویٰ نہیں کیاجاسکتا، بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کے ترجمان قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ کوئی جماعت لسٹ جمع کرائے بغیر مخصوص نشستوں کا دعویٰ نہیں کرسکتی، مخصوص نشستوں کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن سے پہلے مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہیں کرائی۔مخصوص نشستوں کا فیصلہ عدالت کرے گی، کوئی جماعت لسٹ جمع کرائے بغیر مخصوص نشستوں کا دعویٰ نہیں کرسکتی۔

ترجمان قانونی امور نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل کا منشور ہے مخصوص نشستوں پر غیرمسلم نہیں رکھیں گے، یہ اب کس منہ سے مخصوص نشستیں مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے خود آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو انہوں نے پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی سے ہیں اور پھر سنی اتحاد کونسل میں چلے گئے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ کا بھکر اورساہیوال کےحادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھکرکے قریب وین اور ڈالے میں تصادم…

30 mins ago

مریم نواز کی حکومت کسی افسر کو گھر یا گاڑیاں نہیں دے رہی،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی پنجاب…

47 mins ago

مولابخش چانڈیو نے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا ’’نقلی قائد‘‘ قرار دیدیا

حیدرآباد (قدرت روزنامہ)رہنما پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نےخالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا…

2 hours ago

نیتوں کا بحران ختم ہوگاتوہی معیشت کا بحران ختم کیا جاسکتا، خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے خطے…

2 hours ago

چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا لاہور میں شیڈول، مقابلہ یکم مارچ کو ہو گا

ممبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا یکم…

2 hours ago

سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس آج کاروباری دن کے دوران 80…

2 hours ago