بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا کے مابین تلخی کی افواہ ایک بار پھر گردش کرنے لگی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت کے ہنگام ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا کے مابین تلخی کی افواہ گردش کرنے لگی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس تاریخی فتح کے بعد دیگر بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ہاردیک پانڈیا بھی آبدیدہ ہو گئے۔ بعد ازاں انہیں فون پر ویڈیو کال کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو پر کمنٹس میں بعض صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو کال پر اپنی اہلیہ نتاشا سے بات کر رہے تھے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ یہ کال نتاشا کی نہیں تھی۔ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ نتاشا کی طرف سے تاحال اس فتح پر ہاردیک پانڈیا یا بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد نہیں دی گئی۔ اس حوالے سے نتاشا کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس اب تک خاموش ہیں۔
چنانچہ صارفین کی اکثریت اسے ہاردیک اور نتاشا کی علیحدگی کا ثبوت قرار دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ہاردیک پانڈیا کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی کی خبر اب مصدقہ ہو گئی ہے کیونکہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ تاحال نتاشا نے بھارتی ٹیم اور اپنے شوہر کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد نہیں دی، حالانکہ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، تاہم اس حوالے سے انہوں نے اب تک ایک سٹوری بھی پوسٹ نہیں کی۔

Recent Posts

عمران خان اگلے 13 ماہ باہر نہیں آسکتے، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات…

28 mins ago

کراچی :گھر والوں پر چھری اٹھانے پر باپ کے ہاتھوں جوان بیٹا قتل

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کے علاقے الفلاح میں باپ نے 25 سال کے جوان…

32 mins ago

وزیر اعلیٰ کا بھکر اورساہیوال کےحادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھکرکے قریب وین اور ڈالے میں تصادم…

1 hour ago

مریم نواز کی حکومت کسی افسر کو گھر یا گاڑیاں نہیں دے رہی،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی پنجاب…

1 hour ago

مولابخش چانڈیو نے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا ’’نقلی قائد‘‘ قرار دیدیا

حیدرآباد (قدرت روزنامہ)رہنما پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نےخالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا…

2 hours ago

نیتوں کا بحران ختم ہوگاتوہی معیشت کا بحران ختم کیا جاسکتا، خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے خطے…

2 hours ago