بالی ووڈ کے سینئر اداکار شترو گھن سنہا بخار میں مبتلا ہو کر ہسپتال داخل ہو گئے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سینئر اداکار شترو گھن سنہا بخار میں مبتلا ہو کر ہسپتال داخل ہو گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اداکار کے بیٹے لو سنہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے والد وائرل بخار کاشکار ہوئے ہیں، جس پر انہوں نے والد کو ہسپتال داخل کروانے کا فیصلہ کیا۔
لو سنہا کا کہنا تھا کہ شتروگھن سنہا کو ہسپتال داخل کرانے کا ایک مقصد ان کے سالانہ ٹیسٹ کرانا بھی ہے، تاکہ بخار کے علاج کے ساتھ یہ ٹیسٹ بھی ہو جائیں۔ لو سنہا نے اپنے بیان میں شتروگھن سنہا کی سرجری ہونے کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”میں روزانہ ہسپتال جا رہا ہوں، میرے والد کی کوئی سرجری نہیں ہوئی۔ انہیں صرف وائرل بخار ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شتروگھن سنہا ممبئی کے کیلا بین ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ان کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا کی چند روز قبل ہی ظہیر اقبال سے شادی ہوئی ہے۔اس نوبیاہتا جوڑے کو بھی گزشتہ کیلابین ہسپتال سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

Recent Posts

عمران خان اگلے 13 ماہ باہر نہیں آسکتے، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات…

28 mins ago

کراچی :گھر والوں پر چھری اٹھانے پر باپ کے ہاتھوں جوان بیٹا قتل

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کے علاقے الفلاح میں باپ نے 25 سال کے جوان…

33 mins ago

وزیر اعلیٰ کا بھکر اورساہیوال کےحادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھکرکے قریب وین اور ڈالے میں تصادم…

1 hour ago

مریم نواز کی حکومت کسی افسر کو گھر یا گاڑیاں نہیں دے رہی،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی پنجاب…

1 hour ago

مولابخش چانڈیو نے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا ’’نقلی قائد‘‘ قرار دیدیا

حیدرآباد (قدرت روزنامہ)رہنما پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نےخالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا…

2 hours ago

نیتوں کا بحران ختم ہوگاتوہی معیشت کا بحران ختم کیا جاسکتا، خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے خطے…

2 hours ago