ایم کیوایم کا صدرمملکت کے استعفے کے مطالبےکا عندیہ

کراچی (قدرت روزنامہ) رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر آئینی عہدوں کو گھسیٹا گیا تو صدر پاکستان آصف علی زرداری کے استعفے کا مطالبہ کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ پی پی رہنماؤں کا ایک غیرسیاسی رویہ ہے اور کم ظرفی کا مظاہرہ ہے،پریس کانفرنس میں عدالت کے فیصلے اور ایم کیو ایم کے مؤقف کی تائید کی بات کی لیکن پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اصل مدعے کی بجائے ڈاکٹر خالد مقبول کی ذات کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو زبردستی اس پوری بحث میں گھسیٹا گیا۔ گورنر ایم کیو ایم کے ہیں لیکن وہ پارٹی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اگر گورنر کے استعفے کی بات کر رہی ہے تو وہ بحث کو کہیں اور لیکر جانا چاہتی ہے۔ اگر آئینی عہدوں کو گھسیٹا گیا تو ایم کیو ایم صدر پاکستان کے استعفے کا مطالبہ کرے گی۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی اس غیر سیاسی رویے کی مذمت کرتا ہوں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ کا بھکر اورساہیوال کےحادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھکرکے قریب وین اور ڈالے میں تصادم…

35 mins ago

مریم نواز کی حکومت کسی افسر کو گھر یا گاڑیاں نہیں دے رہی،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی پنجاب…

52 mins ago

مولابخش چانڈیو نے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا ’’نقلی قائد‘‘ قرار دیدیا

حیدرآباد (قدرت روزنامہ)رہنما پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نےخالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا…

2 hours ago

نیتوں کا بحران ختم ہوگاتوہی معیشت کا بحران ختم کیا جاسکتا، خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے خطے…

2 hours ago

چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا لاہور میں شیڈول، مقابلہ یکم مارچ کو ہو گا

ممبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا یکم…

2 hours ago

سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس آج کاروباری دن کے دوران 80…

2 hours ago