ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو روتا دیکھ کر ویرات کوہلی کی بیٹی پریشان ہو گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت پر بعض بھارتی کھلاڑی فرط جذبات سے روتے بھی نظر آئے . کھلاڑیوں کے ان خوشی کے آنسوﺅں پر انوشکا شرماکی بیٹی وامیکا نے کس طرح فکرمندی کا اظہار کیا، انوشکا نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بتایا تو صارفین ننھی وامیکا کے گرویدہ ہو گئے .


ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق انوشکا شرما اپنی پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ ”کھلاڑیوں کو روتا دیکھ کر ہماری بیٹی (وامیکا) کو سب سے زیادہ فکر اس بات کی تھی کہ وہاں کھلاڑیوں کے پاس انہیں گلے لگانے کے لیے کوئی شخص تھا کہ نہیں . “انوشکا شرما لکھتی ہیں کہ ”جی میری پیاری بیٹی، ان کو ڈیڑھ ارب لوگوں نے گلے لگایا ہے . کیا شاندار اور لیجنڈری فتح تھی . بہت بہت مبارک . “
واضح رہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا . اس شاندار فتح کے بعد وامیکا کے والد گرامی ویرات کوہلی نے ٹی 20کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں