ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو روتا دیکھ کر ویرات کوہلی کی بیٹی پریشان ہو گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت پر بعض بھارتی کھلاڑی فرط جذبات سے روتے بھی نظر آئے۔ کھلاڑیوں کے ان خوشی کے آنسوﺅں پر انوشکا شرماکی بیٹی وامیکا نے کس طرح فکرمندی کا اظہار کیا، انوشکا نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بتایا تو صارفین ننھی وامیکا کے گرویدہ ہو گئے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق انوشکا شرما اپنی پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ ”کھلاڑیوں کو روتا دیکھ کر ہماری بیٹی (وامیکا) کو سب سے زیادہ فکر اس بات کی تھی کہ وہاں کھلاڑیوں کے پاس انہیں گلے لگانے کے لیے کوئی شخص تھا کہ نہیں۔“انوشکا شرما لکھتی ہیں کہ ”جی میری پیاری بیٹی، ان کو ڈیڑھ ارب لوگوں نے گلے لگایا ہے۔ کیا شاندار اور لیجنڈری فتح تھی۔ بہت بہت مبارک۔“
واضح رہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس شاندار فتح کے بعد وامیکا کے والد گرامی ویرات کوہلی نے ٹی 20کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

Recent Posts

عمران خان اگلے 13 ماہ باہر نہیں آسکتے، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات…

35 mins ago

کراچی :گھر والوں پر چھری اٹھانے پر باپ کے ہاتھوں جوان بیٹا قتل

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کے علاقے الفلاح میں باپ نے 25 سال کے جوان…

39 mins ago

وزیر اعلیٰ کا بھکر اورساہیوال کےحادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھکرکے قریب وین اور ڈالے میں تصادم…

1 hour ago

مریم نواز کی حکومت کسی افسر کو گھر یا گاڑیاں نہیں دے رہی،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی پنجاب…

2 hours ago

مولابخش چانڈیو نے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا ’’نقلی قائد‘‘ قرار دیدیا

حیدرآباد (قدرت روزنامہ)رہنما پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نےخالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا…

2 hours ago

نیتوں کا بحران ختم ہوگاتوہی معیشت کا بحران ختم کیا جاسکتا، خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے خطے…

2 hours ago