اقتدار کیلئےغیر جمہوری ہتھکنڈے اختیار کرنا پی ٹی آئی کی پہچان ہے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آزاد صحافت سے خوفزدہ اور عوام سے مایوس ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقتدار کےلیے غیر جمہوری ہتھکنڈے اختیار کرنا اور سازش کرنا پی ٹی آئی کی پہچان ہے۔پی ٹی آئی حکومت کے خیبر پختونخوا میں صحافیوں کے خلاف پُرتشدد واقعات میں اضافے ناقابل برداشت ہیں۔متاثر صحافی مظالم کا ذمے دار خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اور حکمران جماعت کو قرار دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں پر مظالم سے صحافت کو دبانا فسطائیت پسند گروہوں کا وتیرہ ہوتا ہے، پی ٹی آئی آزاد صحافت سے خوفزدہ اور عوام سے مایوس ہے۔اقتدار کےلیے غیر جمہوری ہتھکنڈے اختیار کرنا اور سازشیں کرنا پی ٹی آئی کی پہچان ہیں۔اقتدار کی خاطر گرنے کےلیے پی ٹی آئی کی کوئی حد نہیں، خیبر پختونخوا میں صحافیوں پر مظالم کے خلاف پی پی صحافیوں کے ساتھ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادیِ صحافت پر یقین رکھتی ہے، صحافت کو دبانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ خیبر پختونخوا میں صحافیوں کے تحفظ اور آزادی کےلیے ادارے اور پارلیمان کردار ادا کریں۔

Recent Posts

آوران میں 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

آواران (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع آوران میں تین بہنوں سمیت پانچ بچے تالاب میں…

14 mins ago

عمران خان اگلے 13 ماہ باہر نہیں آسکتے، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات…

52 mins ago

کراچی :گھر والوں پر چھری اٹھانے پر باپ کے ہاتھوں جوان بیٹا قتل

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کے علاقے الفلاح میں باپ نے 25 سال کے جوان…

56 mins ago

وزیر اعلیٰ کا بھکر اورساہیوال کےحادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھکرکے قریب وین اور ڈالے میں تصادم…

2 hours ago

مریم نواز کی حکومت کسی افسر کو گھر یا گاڑیاں نہیں دے رہی،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی پنجاب…

2 hours ago

مولابخش چانڈیو نے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا ’’نقلی قائد‘‘ قرار دیدیا

حیدرآباد (قدرت روزنامہ)رہنما پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نےخالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا…

3 hours ago