سعودی عرب میں تیل و گیس کے 7نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے پیر کو الشرقیہ ریجن اور ربع الخالی میں تیل اور قدرتی گیس کے سات نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے .
وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ ’سعودی آرامکو نے دو غیر روایتی آئل فیلڈ، عرب لائٹ آئل ریزرو اور دو قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں .


سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن میں دو غیر روایتی آئل فیلڈز اور ایک ذخیرہ، جبکہ ربع الخالی میں قدرتی گیس کی دو فیلڈز اور دو ذخائر دریافت ہوئے ہیں .
سعودی وزیر توانائی نے تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر اللہ کا شکر ادا کیا . انہوں نے سعودی قیادت کو اس کامیابی پر مبارک باد دی .
یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بتایا تھا کہ ’الجافورہ گیس فیلڈ پروجیکٹ یومیہ تقریباً 20 لاکھ کیوبک فٹ گیس فراہم کرے گا . ‘ ’سعودی عرب میں گیس کی پیداوار میں 2030 تک 63 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا . پیداوار 13.5 بلین کیوبک فٹ یومیہ سے بڑھ کر 21.3 بلین کیوبک فٹ ہو جائے گی . ‘
سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ’گیس فیلڈ کی کل پیداوار اور گیس پائپ نیٹ ورک میں توسیع سعودی جی ڈی پی میں سالانہ تقریبا 20 بلین ڈالر کا حصہ ہو گا . ‘

. .

متعلقہ خبریں