سعودی عرب میں تیل و گیس کے 7نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے پیر کو الشرقیہ ریجن اور ربع الخالی میں تیل اور قدرتی گیس کے سات نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ ’سعودی آرامکو نے دو غیر روایتی آئل فیلڈ، عرب لائٹ آئل ریزرو اور دو قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔‘
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن میں دو غیر روایتی آئل فیلڈز اور ایک ذخیرہ، جبکہ ربع الخالی میں قدرتی گیس کی دو فیلڈز اور دو ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
سعودی وزیر توانائی نے تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے سعودی قیادت کو اس کامیابی پر مبارک باد دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بتایا تھا کہ ’الجافورہ گیس فیلڈ پروجیکٹ یومیہ تقریباً 20 لاکھ کیوبک فٹ گیس فراہم کرے گا۔‘ ’سعودی عرب میں گیس کی پیداوار میں 2030 تک 63 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ پیداوار 13.5 بلین کیوبک فٹ یومیہ سے بڑھ کر 21.3 بلین کیوبک فٹ ہو جائے گی۔‘
سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ’گیس فیلڈ کی کل پیداوار اور گیس پائپ نیٹ ورک میں توسیع سعودی جی ڈی پی میں سالانہ تقریبا 20 بلین ڈالر کا حصہ ہو گا۔‘

Recent Posts

آوران میں 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

آواران (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع آوران میں تین بہنوں سمیت پانچ بچے تالاب میں…

2 hours ago

عمران خان اگلے 13 ماہ باہر نہیں آسکتے، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات…

2 hours ago

کراچی :گھر والوں پر چھری اٹھانے پر باپ کے ہاتھوں جوان بیٹا قتل

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کے علاقے الفلاح میں باپ نے 25 سال کے جوان…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا بھکر اورساہیوال کےحادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھکرکے قریب وین اور ڈالے میں تصادم…

3 hours ago

مریم نواز کی حکومت کسی افسر کو گھر یا گاڑیاں نہیں دے رہی،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی پنجاب…

3 hours ago

مولابخش چانڈیو نے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا ’’نقلی قائد‘‘ قرار دیدیا

حیدرآباد (قدرت روزنامہ)رہنما پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نےخالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا…

4 hours ago