شمس بلوچ کی جبری گمشدگی کو 14 برس بیت گئے، اہلخانہ کی بحفاظت بازیابی کی اپیل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ قوم پرست شخصیت سابق تحصیل ناظم خضدار شمس بلوچ کی جبری گمشدگی کو 14 برس بیت گئے۔ شمس بلوچ کو یکم جولائی 2010 کو خضدار سے کوئٹہ جاتے ہوئے میاں غنڈی چیک پوسٹ پر اس وقت جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی والدہ کو علاج کے لیے کوئٹہ لے جا رہے تھے۔ شمس بلوچ ایک متحرک قوم پرست رہنما تھے جو ہمیشہ ہر فورم پر ریاستی جبر اور جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھاتے تھے، انہیں حق کی آواز بلند کرنے پر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔ شمس بلوچ کے اہل خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ شمس بلوچ کی بحفاظت بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔

Recent Posts

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

5 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

8 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

10 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

10 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

19 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

43 mins ago