کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے اچانک مفتی محمود ہسپتال کا دورہ کیا اور نوکری سے غیرحاضر اسٹاف کو ہسپتال سے نکالنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی بلوچستان نے اچانک مفتی محمود ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی غیرحاضری کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی ابترحالت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔سرفراز بگٹی نے ایم ایس سے کہا کہ وہ چیزوں پر پردہ ڈالنے کے بجائے حقائق بتائیں اور اسپیشل سیکریٹری صحت کو غیرحاضر عملے کو نوکری سے نکالنے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ اربوں روپے غریب کےعلاج کی مد میں دیے جاتے ہیں لیکن نتائج کچھ نہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹروں کی حاضری اور صفائی کی صورتحال سے متعلق معاملات دو دن میں بہتر بنائے جائیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…