آواران سے لاپتا عبدالحئی بلوچ کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے، وی بی ایم پی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات ان کے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیں۔ انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ ڈاکٹر عبدالحئی ولد محمد اسلم کو رواں سال یکم جون کو آواران شہر سے انکے کلینک سے لاپتہ کیا گیا، خاندان کو ڈاکٹر عبدالحئی کے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کی جارہی جسکی وجہ سے خاندان ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہے، تنظیمی سطح پر ڈاکٹر عبدالحئی کے اہلخانہ کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن اور حکومت فراہم کیا جائے گا اور ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ نصراللہ بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی ایک معزز پیشے سے تعلق رکھتا ہے جس کی جبری گمشدگی باعث تشویش اور ملکی قوانین و انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر عبدالحئی کی جبری گمشدگی کا نوٹس لے اور ان کی بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنائے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لا کر عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ ان کے خاندان کو ذہنی کرب و اذیت سے نجات مل سکے۔

Recent Posts

رینجرز، ایف سی، کوسٹ گارڈ کے انسداد اسمگلنگ اختیارات میں توسیع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت کا اشیائے ضروریہ اسمگلنگ روکنے کیلئے کریک ڈاﺅن جاری، انسداد اسمگلنگ کے لیے…

1 min ago

بلوچستان کے عوام کو ٹیکس کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہوگی، آصف ترین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین (BRA) نور الحق بلوچ کی محدود وسائل میں کارکردگی قابل تحسین ہے، ان…

6 mins ago

حب شہر اور صنعتی ایریا میں جرائم کی بڑھتی وارداتیں، فائرنگ سے ایک شخص زخمی

حب(قدرت روزنامہ)حب شہر اور انڈسٹریل ایریا میں امن وامان کی صورتحال گمبھیر ہو گئی نذر…

12 mins ago

موجود ڈاکٹرز کو غیر حاضر قرار دیے جانے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آپریشن تھیٹر میں موجود ڈاکٹرز کو غیر حاضر قرار دیے جانے کے بے بنیاد…

18 mins ago

موسمیاتی تبدیلی میں سب سے زیادہ خواتین متاثر ہورہی ہیں، سیمینار سے مقررین کا خطاب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی سیاسی قیادت سول سوسائٹی کے نمائندوں اور تحفظ نسواں پر کام کرنے…

24 mins ago

پنجاب اور سندھ میں بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں سے بھتے وصول کیے جاتے ہیں، گڈز اونرز یونین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی نور احمد شاہوانی نے کہا ہے…

30 mins ago