حب سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا پکڑا گیا


حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے کپڑے کی اسمگلنگ، 25 ہزار کلو وزنی کھیپ پکڑی گئی کسٹمز حکام نے کراچی میں کپڑے کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، اور 25 ہزار کلو وزنی کھیپ پکڑ لی۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی میں داخل ہونے والے ٹرالر سے اسمگل شدہ کپڑے کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔ترجمان کسٹمز نے بتایا کہ ضبط شدہ کپڑا 25 ہزار کلو وزنی ہے اور ٹرالر سمیت اس کی مالیت 7 کروڑ روپے ہے، ملزمان نیلامی کے جعلی دستاویزات کے ذریعے کپڑا اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ترجمان کے مطابق اسمگل ہونے والے کپڑے کو کسٹم نے اپنی تحویل میں لے کر ضبط کر لیا ہے، اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Recent Posts

بجلی کے ہوشربا بلز: معذور شہری نے اپنے جسمانی اعضا فروخت کرنیکا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی کے ہوشربا بلوں نے جہاں متوسط طبقے کے اوسان خطا کر…

1 min ago

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی مسائل کا گڑھ بنتا جا رہا ہے اور کروڑوں کی آبادی…

11 mins ago

پی ڈبلیو ڈی کیا ہے، یہ ادارہ کب بنا اور اسکے تحلیل ہونے سے کیا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے سرکاری محکمے…

20 mins ago

شہباز شریف کی ترکیہ اور آذربائیجان کو تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کی تجویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کے موقع…

23 mins ago

پاک بحریہ کی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کامیاب فائرنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نیوی نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی…

29 mins ago

آواران: ندی میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کی 5 بچیاں جان بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ سرمستانی کے نواحی علاقے بھٹ…

36 mins ago