گوادر میں باڑ کی تعمیر بلوچ عوام کو اپنی ہی زمین پر غیر بنانے کی سازش ہے، بی ایس او


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی ترجمان نے ایک بیان میں پانچ جولائی کو گوادر میں سیمینار کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر کو بین الاقوامی سرمایہ داری مرکز قرار دیکر مقامی آبادی کو تمام تر بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر ترقی کے بلند و بالا دعوے کیے جاچکے ہیں جبکہ زمینی حقائق اسکے منافی ہیں۔ مقامی ماہیگیروں کے روزگار پر ٹرالرز کی صورت میں مافیاز کا قبضہ ہے۔ ماہیگیروں کے معاشی قتل عام کو روکنے کیلئے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں جبکہ حکومتی سرپرستی میں بحر بلوچ کو تاراج کیا جارہا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ گوادر سے متعلق بلوچ سیاسی حلقوں کے خدشات کو نہیں سنا گیا۔ وفاقی پالیسیوں کے تحت عوام کی منشا کے بغیر فیصلے کیے جاتے ہیں جس سے مقامی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر باڑ کی صورت میں استحصالی پالیسی بلوچ عوام کو اپنی ہی زمین پر غیر بنانے کی سازش ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ 5 جولائی کو گوادر میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جہاں سیاسی رہنما، ماہیگیر نمائندوں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

Recent Posts

پی ڈبلیو ڈی کیا ہے، یہ ادارہ کب بنا اور اسکے تحلیل ہونے سے کیا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے سرکاری محکمے…

7 mins ago

شہباز شریف کی ترکیہ اور آذربائیجان کو تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کی تجویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کے موقع…

11 mins ago

پاک بحریہ کی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کامیاب فائرنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نیوی نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی…

17 mins ago

آواران: ندی میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کی 5 بچیاں جان بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ سرمستانی کے نواحی علاقے بھٹ…

24 mins ago

گرل فرینڈ کا سامان غائب، کروڑ پتی نے ایئر لائنز کو روسٹ کرنے کے لیے ویب سائٹ بنا ڈالی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں بہت سے لوگ ٹوٹے ہوئے سامان یا گمشدہ بیگز…

29 mins ago

کئی کئی سال گزرگئے، کہاں ہیں لاپتا افراد، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں شہریوں کی عدم بازیابی…

45 mins ago