بلوچستان بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 2024ءکے نتائج کا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ کنٹرولر بورڈعابدہ کاکڑ نے کہا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان2024 کے نتائج کا اعلان کردیا۔امتحان میں کل 143849 طلبا شریک ہوئے جن میں سے 121362 کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب 84.36 فیصد رہا نہم کلاس میں 67800 طلبا شریک ہوئے جن میں سے 50558 کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب74.57 فیصد رہا، دہم کلاس میں 76049 طلبا شریک ہوئے جن میں سے 70804 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 93.10 فیصد رہا رزلٹ میں پوزیشن لینے والے طلبا کی تفصیل درج ذیل ہے، بی آر سی لورالائیکے رسد خان ولد نعمت اللہ نے 1054 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، بی آر سی لورالائی کے زین اللہ خان ولد نعمت اللہ خان نے 1048 نمبر لے کر دوسری، بی آر سی جبکہ بی آر سی لورالائی کے عبدالرحمان ولد عصمت اللہ صالم ، سید عبدالعلیم ولد سید نظام الدین اور کیڈیٹ کالج کوہلو کے شہزاد خان ولد گل شیر نے مشترکہ طور پر 1047 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیئرمین بورڈ اعجاز احمد بلوچ، کنٹرولر بورڈ عابدہ کا کٹر اور سیکرٹری بورڈ محمد عظیم ساجدی نے کامیاب ہونے والے طلبا کو بالعموم اور پوزیشن لینے والوں کو باالخصوص مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ ہیں، امید ہے کہ یہ طلبا و طالبات مزید محنت کر کے ملک و قوم اور خاص طور پر صوبے کا نام روشن کرینگے۔ کیونکہ ہمارا مستقبل ان سے وابستہ ہے۔ کنٹرولر بورڈ نے امتحان کے انعقاد اور رزلٹ کی تیاری میں بھر پور معاونت پر بلوچستان کے قابل قدر اسا تذہ کرام اور بورڈ کے عملہ باالخصوص شعبہ امتحانات ، رزلٹ برانچ،آئی ٹی سیکشن کو ڈنگ میل اور بورڈ کی خصوصی معائنہ ٹیموں کا شکر یہ ادا کیا۔

Recent Posts

دہشتگرد ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے، وزیر اعلیٰ مریم نوازکی بنوں میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بنوں مالی خیل میں خوارج کے…

22 seconds ago

خیبرپختونخوا میں کارکردگی کو دیکھا جاتا تو پی ٹی آئی کو ووٹ نہ ملتا، شیر افضل مروت

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے…

2 mins ago

200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے…

26 mins ago

بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات قومی یکجہتی اور معاشی استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازش ہیں،سرفراز بگٹی

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ لاہور…

31 mins ago

ایک عمانی ریال کیلئے اب کتنے پاکستانی روپے ادا کرنے ہونگے؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی روپوں میں عمانی ریال کی قیمت خرید مستحکم ہے اور وہ حضرات جو…

1 hour ago

پی ٹی آئی کا احتجاج: اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے 24 نومبر 2024 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago