مرحوم واجہ بشیر احمد بلوچ پبلک لائبریری جلد بحال کی جائے، تربت کے طلبا کا مطالبہ


تربت(قدرت روزنامہ)کلاتک سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے کہا ہے کہ ہمیں انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ مرحوم واجہ بشیر احمد بلوچ پبلک لائبریری، کلاتک، کیچ ابھی تک کھولی نہیں گئی ہے، ٹھیکیدار اس کام میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا ہے، جب بھی ہم طلباءاس سے لائبریری کے بارے میں پوچھتے ہیں تو وہ کل یا پرسوں انشاءاللہ کام مکمل ہونے کا وعدہ کرتا ہے، لیکن دو سال سے ہمیں اسی طرح تسلی دی جا رہی ہے اور لائبریری کا کام رکا ہوا ہے، ہم طلباءنے کئی بار ڈائریکٹر لائبریری سے بھی ملاقات کی ہے، جنہوں نے بھی ہمیں یقین دلایا کہ انشاءاللہ جلد ہی لائبریری کو فعال کیا جائے گا، مگر آج تک لائبریری بند ہے اور کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ،لائبریری کی بندش سے نہ صرف طلباءبلکہ پورا معاشرہ متاثر ہو رہا ہے، ایک لائبریری معاشرتی ترقی اور علمی تبادلے کا اہم مرکز ہوتی ہے جہاں طلباءمطالعہ کرنے، تحقیق کرنے اور اپنی علمی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع پاتے ہیں، لائبریری بند ہونے سے طلباءکو علمی وسائل تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جو ان کی تعلیمی ترقی میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔لہٰذا ہم کلاتک کے طلباءحکومت اور مقامی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بنیادی مسئلے پر فوری توجہ دیں اور لائبریری کو دوبارہ کھولنے کے لیے ضروری اقدامات کریں، لائبریری صرف کتابوں کا ذخیرہ نہیں بلکہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں معاشرتی ترقی اور علمی تبادلے کے مواقع ملتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ حکومت اور مقامی حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے گی اور لائبریری کو دوبارہ کھولنے کے لیے فوری اقدامات کرے گی تاکہ ہمارے طلباءاور معاشرہ اس عظیم علمی مرکز سے دوبارہ فائدہ اٹھا سکیں۔

Recent Posts

ترنول اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے کے انعقاد میں حائل تمام رکاوٹیں دور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 6 جولائی…

6 mins ago

منی لانڈرنگ کیس میں کرسٹل ڈیسوزا، کرن واہی کے بعد نیا شرما بھی طلب

ممبئی (قدرت روزنامہ)منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کرسٹل ڈی سوزا اور کرن واہی…

18 mins ago

خیبر پختونخوا میں مالیاتی نظم و ضبط کا نفاذ، بیرون ملک علاج سمیت نئی گاڑیوں پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے سرکاری خرچ پر علاج سمیت کسی بھی…

18 mins ago

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ، صارفین پر 600 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی میں پِسے عوام کے لیے ایک اور بری خبر ہے کہ…

23 mins ago

ریٹائرمنٹ کے بعد ثانیہ مرزا کی گزر بسر کیسے ہورہی ہے ، وہ کتنے اثاثوں اور گاڑیوں کی مالکن ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

حیدرآباد (قدرت روزنامہ) سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک…

25 mins ago

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیزیز کہاں ہوگی؟چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہاہے کہ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن…

30 mins ago