بلوچستان زلزلہ، ہرنائی میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری

ہرنائی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے . تفصیلات کے مطابق محکمہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ آج متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے .

ذرائع کے مطابق ہرنائی میں موسم میں خنکی، درجہ حرارت کم سے کم 18 اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے . واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے . بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے . اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے . زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا . گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا کہنا تھا کہ ہرنائی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ ملبے تلے کئی افراد دبے ہوئے تھے اور علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی تھی . ڈپٹی کمشنر کے مطابق لیویز اور ریسکیو ٹیمیں لوگوں کی مدد کیلئے روانہ کر دی گئی تھی اور لوگوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے . . .

متعلقہ خبریں