ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں قریباً 12 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 234 روپے 72 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین سمیت باقی تمام سیکٹرز کے لہے گیس قیمتیں برقرار رہیں گی۔ ای سی سی نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دی تھی۔
ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 1 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2769 روپے 66 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ قیمتوں کا تعین جولائی کے لیے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جون میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2768 روپے 63 پیسے تھی۔ ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے مقرر کی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمتیں فوری نافذ العمل ہو گئیں۔
او گرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت جون میں 2 ہزار 768 روپے 23 پیسے تھی۔ ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 1 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد سلنڈر کی قیمت جولائی کے لیے 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے کر دی گئی ہے۔

Recent Posts

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ، صارفین پر 600 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی میں پِسے عوام کے لیے ایک اور بری خبر ہے کہ…

2 mins ago

ریٹائرمنٹ کے بعد ثانیہ مرزا کی گزر بسر کیسے ہورہی ہے ، وہ کتنے اثاثوں اور گاڑیوں کی مالکن ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

حیدرآباد (قدرت روزنامہ) سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک…

4 mins ago

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیزیز کہاں ہوگی؟چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہاہے کہ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن…

8 mins ago

عام انتخابات میں نوازشریف کی کامیابی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے صدر ن لیگ میاں نواز شریف کی…

12 mins ago

پی ٹی آئی میں دراڑ، متحارب گروپ آج عمران خان سے ملیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف میں اختلافات کے معاملے پر عمران خان نے پارٹی میں…

13 mins ago

گلوبل ٹی20 لیگ؛ پاکستانی کرکٹرز کو پی سی بی کی اجازت کا انتظار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز کو کینیڈا گلوبل ٹی20 میں شرکت کیلیے پاکستان…

19 mins ago