اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے۔
امریکا کے ’ہاؤس آف ریپریزینٹیٹیوز‘ میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات سے متعلق بھارتی اکثریت سے منظور ہونے والی قرارداد پر واضح مؤقف دینے سے گریز کرتے ہوئے امریکی نائب ترجمان نے کہا کہ زیر التوا کانگریسی قانون سازی پر بات نہیں کی جاسکتی۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا وقتاً فوقتاً انتخابی دھاندلی کا معاملہ پاکستانی حکومت کے سامنے اٹھاتے رہے ہیں اور اس پر زور دیتے رہے ہیں کہ وہ انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں، اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماعات اور مذہبی آزادی کا احترام کرے۔
ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
انہوں نے پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات سے متعلق کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے معاملات خود طے کرنے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…
مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…
ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…