عدت کیس شریعت کے بھی خلاف ہے اور ہائیکورٹ، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بھی،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ عدت کیس شریعت کے بھی خلاف ہے اور ہائیکورٹ، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بھی،اس مقدمے کوختم ہونا چاہئے ملزمان کو بھی بری ہونا چاہئے .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ ایسا معاملہ ہے جس پر عدالت دسترس نہیں رکھتی،ہمارا مقدمہ واضح ہے، یہ مقدمہ ایک لمحہ بھی نہیں چلنا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ شریعت کے مقاصد میں شامل ہے کہ عورت کو تحفظ دیا جائے،عورت کو آئینی تحفظ کے ساتھ نان نفقہ کے معاملات کا بھی تحفظ حاصل ہو، سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ مرکزی اپیلوں کا فیصلہ چند دنوں میں ہونا ہے،سزامعطل تب ہوتی ہے جب اپیل کے فیصلے میں بہت دیر ہو .

. .

متعلقہ خبریں