سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیسز میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب کرلی جبکہ جج طاہرعباس سپرا نے غیر حاضر ملزمان کے بلاضمانتی وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آخری موقع ہے اگر آئندہ سماعت پر حاضری یقینی نہ بنائی گئی تو ضمانتیں خارج کردی جائیں گی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق انسدا دہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی اور گولڑہ تھانے میں درج مقدمات کی سماعت کی۔

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ بانی پی ٹی آئی اور پرویز الہیٰ سمیت 176 ملزمان کا چالان آگیا ہے۔وکیل سردارمصروف نے کہا کہ اسد عمر اس کیس سے ڈسچارج ہوچکے ہیں ۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ جو ملزمان غیر حاضر ہیں، ان کے بلا ضمانتی وارنٹ جاری کررہے ہیں، آخری موقع ہے، اگر آئندہ سماعت پر حاضری یقینی نہ بنائی گئی تو ضمانتیں خارج کردی جائیں گی۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور عمر ایوب سمیت 200 سے زائد افراد پر توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات درج ہیں۔

پی ٹی آئی ارکان نے 18 مارچ 2023 کو عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی تھی، توڑ پھوڑ کیسز میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت پر ایما کا الزام ہے، توڑ پھوڑ کیسز میں علی نواز اعوان ، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور عبوری ضمانت پر ہیں۔

Recent Posts

پارٹی اختلافات، عمران خان نے دونوں گروپوں کو ملاقات کیلئے بلا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں مبینہ اختلافات پر بانی…

1 min ago

لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کو شہباز گل کے بھائی کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو شہباز گل کے بھائی کی بازیابی یقینی…

5 mins ago

’تحریک عدم اعتماد سے عمران خان کو فائدہ ہوا، یہ ایک جال تھا جس میں ہم پھنس گئے‘، ن لیگی رہنما کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان پہلے وزیراعظم تھے جنہیں ایوان کے عدم اعتماد کے باعث…

14 mins ago

ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کا غصہ ہنسی میں بدل دیا، ویڈیو وائرل

ممبئی (قدرت ورزنامہ) بالی ووڈ کی نو بیاہتا جوڑی، اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر…

21 mins ago

پاکستان نے1971 میں قید ہونے والے فوجیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی ، جلد رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ نے ہفت وار بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیر…

23 mins ago

پنجاب پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز مقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے صوبائی پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے کے پی…

30 mins ago