مریم نواز کی کامیابی کیخلاف اپیل پر سماعت، الیکشن کمیشن کے وکیل نے ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی

لاہور(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹریبونل میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں وزیراعلیٰ پنجاب کی کامیابی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے جواب ٹریبونل میں جمع کرا دیا گیا،جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن اپیل قابل سماعت نہیں، اس کا ٹرائل نہیں ہو سکتا،جسٹس انوارحسین نے کہاکہ قانون میں ہے جلد از جلد الیکشن اپیلوں پر ٹرائل کیا جائے،ٹریبونل کو کچھ سوالات کے جوابات درکار ہیں،جسٹس انوار حسین نے استفسار کیا کہ حلقہ پی پی 159میں کل کتنے پولنگ سٹیشنز تھے؟وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ پولنگ سکیم میں رجسٹرڈ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 102ہے ،جسٹس انوارحسین نے کہاکہ فارم 45ویب سائٹ پر جاری کیوں نہیں ہوئے؟الیکشن کمیشن کے وکیل نے ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی،عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کی استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

’تحریک عدم اعتماد سے عمران خان کو فائدہ ہوا، یہ ایک جال تھا جس میں ہم پھنس گئے‘، ن لیگی رہنما کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان پہلے وزیراعظم تھے جنہیں ایوان کے عدم اعتماد کے باعث…

3 mins ago

ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کا غصہ ہنسی میں بدل دیا، ویڈیو وائرل

ممبئی (قدرت ورزنامہ) بالی ووڈ کی نو بیاہتا جوڑی، اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر…

10 mins ago

پاکستان نے1971 میں قید ہونے والے فوجیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی ، جلد رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ نے ہفت وار بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیر…

12 mins ago

پنجاب پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز مقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے صوبائی پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے کے پی…

19 mins ago

ٹربیونلز کی تشکیل کا معاملہ: پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیف جسٹس پاکستان پر اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلزکی تشکیل کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن…

31 mins ago

نام نہاد آزادی کے نام پر بلوچ نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ نام نہاد آزادی کے…

42 mins ago