بجٹ میں نئے ٹیکسز: عوام پر بوجھ بڑھایا جا رہا ہے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر انوکھے طریقوں سے بوجھ بڑھایا جا رہا ہے۔
احتساب عدالت کراچی میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے نیب ریفرنس کی سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کیسز کو چلائیں۔ جو صاحب بانی پی ٹی آئی کے دور میں تھے، ان کا اب کہنا ہے کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ جاوید اقبال کا اب کہنا ہے کہ ریفرنس بانی پی ٹی آئی بنواتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں جو لوگ آئے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ہم نیب کو بند کردیں گے۔ یہ پتا کریں کہ ان عدالتوں پر کتنا خرچ ہوتا ہے۔ اتنے سارے کاغذات ہونے کے باجود بھی کسی پر کچھ ثابت نہیں کرسکتے۔نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجٹ میں نئی چیز لوگوں پر ٹیکس کا بوجھ ہے۔ پاکستان کی کوئی ایک کمپنی بتا دے کہ یہ ایک بزنس فرینڈلی بجٹ ہے۔ آج پاکستان سے ایکسپورٹ کا کام کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں ایسی مثال نہیں کہ ٹیکس کی ادائیگی کے لئے بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہو۔ بہت سے انوکھے طریقوں سے عوام کا بوجھ بڑھایا جارہا ہے۔

Recent Posts

ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کا غصہ ہنسی میں بدل دیا، ویڈیو وائرل

ممبئی (قدرت ورزنامہ) بالی ووڈ کی نو بیاہتا جوڑی، اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر…

4 mins ago

پاکستان نے1971 میں قید ہونے والے فوجیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی ، جلد رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ نے ہفت وار بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیر…

6 mins ago

پنجاب پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز مقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے صوبائی پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے کے پی…

13 mins ago

ٹربیونلز کی تشکیل کا معاملہ: پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیف جسٹس پاکستان پر اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلزکی تشکیل کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن…

26 mins ago

نام نہاد آزادی کے نام پر بلوچ نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ نام نہاد آزادی کے…

36 mins ago

ترنول اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے کے انعقاد میں حائل تمام رکاوٹیں دور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 6 جولائی…

43 mins ago