ورلڈکپ جیتنے کے بعد روہت شرما نے پچ کی مٹی کیوں کھائی ؟ وجہ بتادی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بارباڈوس پچ کی مٹی کو چکّھا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے بارباڈوس کی پچ کی مٹی چکھنے کے اپنے عمل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پچ نے مجھے ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے میں مدد کی اور میں اس کا ایک ٹکڑا اپنے ساتھ رکھنا چاہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب اسکرپٹڈ نہیں تھا، یہ بس ہو گیا، میں ہر لمحے کو محسوس کررہا تھا، میں اپنی زندگی میں اس پچ اور گراؤنڈ کو ہمیشہ یاد رکھوں گا جس میں ہم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا۔
روہت شرما کا کہنا ہے کہ آپ جانتے ہیں جب میں پچ پر گیا تھا تو میں اس لمحے کو محسوس کر رہا تھا کیونکہ اس پچ نے ہمیں یہ ٹرافی دی ہے، وہ لمحات بہت خاص تھے، یہ وہ جگہ تھی جہاں ہمارے سارے خواب پورے ہوئے، میں وہاں سے اپنے ساتھ کچھ لے کر جانا چاہتا تھا، اسی وجہ سے میں نے اس پچ کو چکھا تھا۔
سوشل میڈیا پر بحث جاری تھی کہ روہت شرما نے نواک جوکووچ کی طرح گھاس کھائی ہے، نواک جوکووچ نے ومبلڈن میں کامیابی پر سینٹر کورٹ کی گھاس کھائی تھی۔
واضح رہے کہ 29 جون کو بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 7 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا تھا۔

Recent Posts

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

4 mins ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

19 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

32 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

37 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

43 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

50 mins ago