نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل سامنے آ گیا


واشنگٹن(قدرت روزنامہ) نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے ایوان نمائندگان میں پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیر التوا کانگریسی قانون سازی پر بات نہیں کرسکتے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے۔ویدانت پٹیل نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کا معاملہ پاکستانی شراکت داروں سے اٹھاتے رہے ہیں، حکومت پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں کا احترام کرے۔
اس میں اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع اور مذہبی آزادی بھی شامل ہے۔ ویدانت پٹیل نےکہا کہ پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا بانی پی ٹی آئی پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاک بھارت تعلقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات خود طے کرنے ہیں۔

Recent Posts

بجٹ کی وجہ سے کتنے کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے جائیں گے،مفتاح اسماعیل تنخواہ دار طبقے کی آواز بن گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجٹ کی…

18 mins ago

دوران عدت نکاح کیس: ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی…

39 mins ago

حنا خان کی کیموتھراپی سے قبل بال کٹوانے کی ویڈیو وائرل، والدہ رو پڑیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے کیموتھراپی سیشن سے…

46 mins ago

کیا ہم اپنی بے عزتی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں،چیف جسٹس پاکستان بنچ پر اعتراض اٹھانے والوں پر برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی…

1 hour ago

رمضان شوگر مل ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ…

1 hour ago

تھر کے کوئلے نے پاکستان کی قسمت بدلنا شروع کردی ہے، سید مراد علی شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کے…

1 hour ago