سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیسز میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔عدالت میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی ، عمر ایوب ، علی نواز اعوان و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔
جج طاہر عباس سپرا نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔ جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی اور پرویز الہیٰ سمیت 176 ملزمان کا چالان آگیا ہے ، جو ملزمان غیر حاضر ہیں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رہے ہیں، آخری موقع ہے اگر آئندہ سماعت پر حاضری یقینی نہ بنائی گئی تو ضمانتیں خارج کردی جائیں گی۔
عدالت نے کیسز کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی ، عمر ایوب سمیت 200 سے زائد افراد پر توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج ہیں۔ اسد عمر اس کیس سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت کے مبینہ ایما پر پی ٹی آئی ارکان نے 18 مارچ 2023 کو بانی پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ کیسز میں علی نواز اعوان ، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور عبوری ضمانت پر ہیں۔

Recent Posts

لڑکیوں کو محبت نہیں صرف پیسہ چاہئے، عیش و عشرت والی زندگی چاہئے، اداکار آغا علی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ…

12 mins ago

بجٹ کی وجہ سے کتنے کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے جائیں گے،مفتاح اسماعیل تنخواہ دار طبقے کی آواز بن گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجٹ کی…

42 mins ago

دوران عدت نکاح کیس: ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی…

1 hour ago

حنا خان کی کیموتھراپی سے قبل بال کٹوانے کی ویڈیو وائرل، والدہ رو پڑیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے کیموتھراپی سیشن سے…

1 hour ago

کیا ہم اپنی بے عزتی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں،چیف جسٹس پاکستان بنچ پر اعتراض اٹھانے والوں پر برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی…

1 hour ago

رمضان شوگر مل ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ…

2 hours ago