مریم نواز کی کامیابی کیخلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو فارم 45 کا ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت


فارم 45 ویب سائٹ پر اپلوڈ کیوں نہیں ہوئے؟ قانون میں لکھا ہے کہ جلد از جلد الیکشن اپیلوں پر ٹرائل کیا جائے، الیکشن ٹربیونل
لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو فارم 45 کا ریکارڈ جولائی کے آخری ہفتے تک پیش کرنے کی مہلت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پی پی 159 سے کامیابی کے خلاف ان کے مخالف امیدوار مہر شرافت کی اپیل پر سماعت کی، اس موقع پر مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر اسد اللہ چٹھہ ٹریبونل کے سامنے پیش ہوئے۔
مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر اسد اللہ چٹھہ ایڈووکیٹ نے جواب داخل کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن اپیل قابل سماعت نہیں ہے۔وکیل مریم نواز بیرسٹر اسداللہ چٹھہ کا کہنا تھا کہ ٹربیونل اپیل کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے، جس پر جسٹس انوار حسین نے ریمارکس دیے کہ ٹربیونل کو کچھ سوالات کے جوابات درکار ہیں وہ نوٹ کرلیں۔
جسٹس انوار حسین نے استفسار کیا کہ حلقہ پی پی 159 میں کل کتنے پولنگ اسٹیشنز تھے، جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پولنگ اسکیم میں رجسٹرڈ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 102 ہے۔جسٹس انوار حسین کا کہنا تھا کہ فارم 45 پر پریزائیڈنگ افسر کے دستخط ہوں گے، دیگر حلقے کے امیدوار وں کے پاس بھی وہی فارم ہوگا۔
انہوں نے استفسار کیا کہ فارم 45 ویب سائٹ پر اپلوڈ کیوں نہیں ہوئے؟ قانون میں لکھا ہے کہ جلد از جلد الیکشن اپیلوں پر ٹرائل کیا جائے۔اپیل کنندہ نے مؤقف اپنایا تھا کہ لاہور کے حلقے پی پی 159 سے مریم نواز کی جیت کا نوٹیفکیشن حقائق کے برعکس جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے فارم 45 کا اصل ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے الیکشن کمیشن کی استدعا کو منظور کرلی۔بعدازاں الیکشن ٹربیونل نے سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔
علیم خان کی کامیابی کیخلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو فارم 45 اور 47 جمع کرانے کی ہدایت
لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے رہنما عبد العلیم خان کی عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو مصدقہ فارم 45 اور 47 جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے عبد العلیم خان کی این اے 117 سے کامیابی کے خلاف سنی اتحاد کونسل کے امیدوار علی اعجاز بٹر کی اپیل پر سماعت کی۔ٹربیونل نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان کی کامیابی کے خلاف اپیل پر بھی الیکشن کمیشن سے فارم 45 اور 47 کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت طلب کی جسے منظور کرتے ہوئے ٹربیونل نے سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

پی سی بی نے محمد یوسف کو بڑی خوشخبری سنانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا…

3 mins ago

صوبائی الیکشن کمیشن نے کوہیار خان ڈومکی کی کامیابی کا فارم 47 جاری کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سبی ضمنی انتخابات کامیاب ہونے والے امید وار کوہیار خان ڈومکی کی کامیابی کا…

10 mins ago

کوئٹہ، جناح ٹاون میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جناح ٹاون میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیاپولیس نے شوہر کو…

20 mins ago

بھارت میں دیور اور بھابھی نے محبت میں مبتلا ہو کر انتہائی بڑا قدم اٹھا لیا

کوٹا (قدرت روزنامہ )بھارت میں آئے روز جرائم کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی…

22 mins ago

سبی الیکشن ، کوہیار ڈومکی کی جیت بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت ہے، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمینٹ میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے…

26 mins ago

عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ

لندن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں 3 فیصد…

29 mins ago