قبل ازیں نائب امریکی وزیر خارجہ وینڈی شرمین کی مشیر قومی سلامتی معید یوسف سے بھی ملاقات ہوئی امریکا کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن اور معید یوسف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی امور اور خطے میں بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر معید یوسف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی نئی عبوری حکومت سے بات کرنے اور روابط قائم رکھنے کی ضرورت ہے واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن 7 سے 8 اکتوبر 2021 تک پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں . ان کا یہ دورہ 23 ستمبر 2021 کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر وزیر خارجہ قریشی اور سیکریٹری اسٹیٹ بلنکن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد ہو رہا ہے . .
(قدرت روزنامہ)امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمن کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد ہوئی ہے
شاہ محمود قریشی سے امریکی نائب وزیر خارجہ نے ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، افغانستان اور علاقائی امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا امریکی نائب وزیر خارجہ نے بلوچستان زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی موجود ہے،امریکی نائب وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلا میں پاکستان کی معاونت کی تعریف کی،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان نمائندہ حکومت بین الاقوامی برادری کے لیے قابل اعتماد شراکت دار ہو سکتی ہے پاکستان اور امریکہ میں بات چیف کا عمل مشترکہ مقاصد کےفروغ کے لیے ضروری ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کامنصفانہ حل ضروری ہے پاکستان اور امریکہ میں بات چیت کا عمل مشترکہ مقاصد کےفروغ کے لیے ضروری ہے،
امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان موسمیاتی تغیر اور متبادل توانائی کے حوالے سے دو طرفہ مذاکرات میں ہونیوالی پیش رفت کی تعریف کی وزیر خارجہ نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی اہمیت پر زور دیا،وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی گئی کوویڈ سے متعلقہ معاونت پر امریکی نائب وزیر خارجہ کاشکریہ ادا کیا
امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان موسمیاتی تغیر اور متبادل توانائی کے حوالے سے دو طرفہ مذاکرات میں ہونیوالی پیش رفت کی تعریف کی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر زور دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی اہمیت پر زور دیا .
وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی گئی کوویڈ سے متعلقہ معاونت پر نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کا شکریہ کیا .
متعلقہ خبریں