’ساحل عدیم ‘ سے خواتین کو جاہل کہنے پر معافی کا مطالبہ کرنے والی نوجوان لڑکی ’عزبہ ‘ نے نیا ویڈیو پیغام جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف سکالر ’ ساحل عدیم‘ سے خواتین کو مبینہ طور پر جاہل کہنے پر شرکا میں بیٹھی عزبہ نامی لڑکی نے معافی کا مطالبہ کیا جو کہ انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوا تاہم اب عزبہ عبداللہ نے سوشل میڈیا پر نیا ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے جو کہ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے .
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں ساحل عدیم نے کہا تھا کہ پاکستان میں خواتین کی اکثریت ناخواندہ (جاہل) ہے .

اس سے سوشل میڈیا صارفین میں ایک بحث چھڑ گئی . کچھ نے ڈسکشن پینل کا ساتھ دیا اور دیگر بشمول فیمنسٹوں اور سماجی کارکنوں کی اکثریت نے عزبہ کی حمایت کی .

اب عزبہ نے ایک نئی ویڈیو شیئرکردی، جس میں اس نے ان تمام لوگوں کو پیغام دیا، جنہوں نے چینل کے پینل کے ساتھ ان کی بحث کی حمایت کی . انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہماری آبادی میں 55 فیصد خواتین ہیں اور موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم نے55 فیصد پاکستانی آبادی کے لیے جاہل کا لفظ استعمال کیا، ہم اس طرح کا بیان کیسے برداشت کرسکتے ہیں . شروع میں ان سے صرف میرا مطالبہ تھا کہ معافی مانگیں، اب تمام پاکستانی خواتین بھی یہی چاہتی ہیں .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Azba Abdullah (@azbaabdullah)

عزبہ نے ساحل عدیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ، ہماری خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں کارہائے خدمات انجام دے رہی ہیں، اور آپ کے اس بیان نے اس پر پانی پھیر دیا ہے . ہم مردوں کی حمایت کے بغیر پاکستان میں ترقی نہیں کر سکتے ہیں .

ویسے ناظرین میں بیٹھی لڑکی عزبہ عبداللہ اسی نجی چینل میں ایک جونیئر تجزیہ کار اور مواد تخلیق کار کے طور پر کام کرتی ہے . وہ شو میں میزبان عائشہ جہانزیب کی بیٹی زوہا کے ساتھ بیٹھی تھیں . یہاں عزبہ عبداللہ نے اپنے ٹک ٹاک سکرین شاٹ میں بتایا کہ، وہ ایک جونیئر تجزیہ کار اور مواد تخلیق کار ہیں . اس کے علاوہ انہوں نےدیگر نیوز چینلز پربھی کام کیا ہے .

سوشل میڈیا صارفین عزبہ کو آسانی سے شہرت حاصل کرنے کے لئے ان کے منصوبہ بند اسٹنٹ کے لئے بھی پکار رہے ہیں . اس کے علاوہ وہ اس معاملے پر ملے جلے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں، کچھ کہہ رہے ہیں کہ پینلسٹوں کا فیصلہ مختصر کلپس کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، دوسرے عزبہ کی حمایت کر رہے ہیں .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Drama Now (@dramanow.pk)

. .

متعلقہ خبریں