ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار 663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار700 میگاواٹ ہے جبکہ پیداوار 20 ہزار 37 میگاواٹ ہے اور اس تناسب سے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 663 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔
ملک میں پن بجلی ذرائع سے 7 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 690 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ اسی طرح نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار799 میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس سے1007 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔سولر پاور پلانٹس سے193بگاس سے 147اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے ملک بھر میں 10 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 206 میگاواٹ تک پہنچ چکا تھا۔

Recent Posts

بس اب بہت ہوگیا! چیف جسٹس اور نیاز اللہ نیازی میں پھر تلخ کلامی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کیخلاف کیس کی سماعت کے…

6 mins ago

وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹٰیرف میں اضافے کی منظوری دے…

17 mins ago

مدیحہ امام نے پہلی بار اپنی شادی سے متعلق حقائق سے پردہ اٹھا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ اور میزبان مدیحہ امام نے پہلی بار اپنی شادی سے متعلق…

23 mins ago

افغان حکومت دہشتگردی کیخلاف مؤثر اقدامات کرے، وزیراعظم

آستانہ(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغانستان پر دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے…

27 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سابق سینئرکھلاڑیوں کو مینٹور بنانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق سینئرکھلاڑیوں کو مینٹور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔…

29 mins ago

لڑکیوں کو محبت نہیں صرف پیسہ چاہئے، عیش و عشرت والی زندگی چاہئے، اداکار آغا علی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ…

46 mins ago