قومی کرکٹر محمد رضوان نے ٹیم میں سرجری کی حمایت کردی


ہم ورلڈکپ میں اچھا نہیں کھیلے،ہم پرہونیوالی تنقید غلط نہیں، محمد رضوان
لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹر محمد رضوان نے ٹیم میں سرجری کی حمایت کردی،کہا انسان بیمار ہوتا ہے آپریشن تو ہوتا ہے،چیئرمین صاحب جو کریں گے وہ ان کا حق ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کےوکٹ کیپرمحمد رضوان نے پشاورمیں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈکپ میں اچھا نہیں کھیلے، ہم پرہونیوالی تنقید غلط نہیں،ہم ورلڈکپ میں بہتر کھیل سکتے تھے۔
رضوان نےمزیدکہا کہ بال اوربیٹ کےعلاوہ اور کچھ نہیں آتا ہے، انسان کے ہاتھ میں محنت اورہمت ہے،جب ہم ملک کےلئےکھیلتے ہے ہمارے زہن میں صرف یہ بات ہوتی ہے کہ ہمارا مخالف ٹیم کونسی ہے،جو لوگ تنقید کا سامنا نہیں کرسکتےوہ دنیا میں کچھ نہیں کرسکتے ،ہمیں لوگوں کو نہیں دیکھنا کہ لوگ کیا کہتےہیں،ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم ملک کےلئے کیا کرسکتے ہیں۔
کرکٹر نے مزید کہا کہ پٹھانوں کوجوطاقت اللہ نےدی ہےاگروہ استعمال کرےتو وہ بہت کچھ کرسکتے ہیں،اپنی جاب ہو نمبرون لےجانا چاہے سپورٹس مین ہو یا سیاست دان، جب ہم نمبر ون ہو نگےتوملک خودبخود نمبر ون ہوجائے گا۔

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹٰیرف میں اضافے کی منظوری دے…

11 mins ago

مدیحہ امام نے پہلی بار اپنی شادی سے متعلق حقائق سے پردہ اٹھا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ اور میزبان مدیحہ امام نے پہلی بار اپنی شادی سے متعلق…

16 mins ago

افغان حکومت دہشتگردی کیخلاف مؤثر اقدامات کرے، وزیراعظم

آستانہ(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغانستان پر دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے…

20 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سابق سینئرکھلاڑیوں کو مینٹور بنانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق سینئرکھلاڑیوں کو مینٹور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔…

22 mins ago

لڑکیوں کو محبت نہیں صرف پیسہ چاہئے، عیش و عشرت والی زندگی چاہئے، اداکار آغا علی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ…

40 mins ago

بجٹ کی وجہ سے کتنے کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے جائیں گے،مفتاح اسماعیل تنخواہ دار طبقے کی آواز بن گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجٹ کی…

1 hour ago