پی ٹی آئی کور کمیٹی نے جے یو آئی کے ساتھ مذاکرات کے مؤقف کی تائید کردی


پی ٹی آئی کی 5رکنی کمیٹی جلد جے یو آئی سے مذاکراتی نشست کرے گی، اسدقیصر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی کور کمیٹی میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کور کمیٹی اجلاس میں عمرایوب کے استعفیٰ پر بات کی گئی اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سے مذاکرات کے مؤقف کی تائید کی گئی جےیوآئی کےمخصوص نشستوں سےمتعلق الیکشن کمیشن کےموقف کی تائیدپر بھی غور کیا گیا۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں جے یو آئی رہنماؤں کی علی امین گنڈاپور پر درپردہ تنقیدکا بھی جائزہ لیا گیا ،کمیٹی نے جے یو آئی سے مذاکرات کے وقت کا تعین اسد قیصر کو سونپ دیا ، اسد قیصر نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کی 5رکنی کمیٹی جلد جے یو آئی سے مذاکراتی نشست کرے گی، اور اب جو ملاقات ہوگی وہ کمٹیوں کی سطح پر ہوگی ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارات ہونے والے اجلاس میں عمرایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفٰی مسترد کردیا، ارکان کی رائے تھی کہ عمر ایوب کی پارٹی کے مشکل وقت میں خدمات ناقابل فراموش ہیں، کور کمیٹی کی بانی چئیرمین سے عمرایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش کی گئی،بیرسٹر گوہر کمیٹی کی سفارش کل ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو پہنچائیں گے۔

Recent Posts

میرے والد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، مومنہ اقبال کی اپیل

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے والد کے انتقال کے…

1 min ago

مقدس کتابوں کی بیحرمتی روکنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مقدس کتابوں کی بیحرمتی روکنے…

2 mins ago

لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے انتخابی ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے پنجاب میں انتخابی…

23 mins ago

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آنے کا امکان، متوقع تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور عرب ممالک میں نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے…

24 mins ago

بس اب بہت ہوگیا! چیف جسٹس اور نیاز اللہ نیازی میں پھر تلخ کلامی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کیخلاف کیس کی سماعت کے…

35 mins ago

وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹٰیرف میں اضافے کی منظوری دے…

46 mins ago