راہول گاندھی کا حضرت محمد مصطفیٰ پر درود ،بی جے پی سیخ پا ہوگئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ پر درود پڑھ لیا۔
حضور پر درود بھیجتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد کی بات کی، خوف کو ختم کرنے کی بات کی اور کہا کہ مت ڈرو۔اپنے خطاب میں راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی رہنما نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں، بی جے پی کے لیڈر ہندو ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر ساتھ ہی نفرت پھیلاتے ہیں۔راہول گاندھی کے بیان پر بی جے پی سیخ پا ہوگئی اور وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے پورے ہندو معاشرے پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جواب میں راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی اور آر ایس ایس پورا ہندو سماج نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہر وقت خوف پھیلا رہی ہے اور تشدد اور نفرت کو فروغ دے رہی ہے۔

Recent Posts

دیپیکا پڈوکون کیوجہ سے بالی ووڈ فلم کی آفر ٹھکرائی، صبا قمر

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی مقبول ترین باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ…

9 mins ago

آٹے کے نرخوں میں اعداد و شمار کی غلط رپورٹنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور معطل

لاہور(قدرت روزنامہ ) آٹے کے نرخوں میں اعداد و شمار کی غلط رپورٹنگ کے معاملے…

16 mins ago

میرے والد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، مومنہ اقبال کی اپیل

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے والد کے انتقال کے…

18 mins ago

مقدس کتابوں کی بیحرمتی روکنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مقدس کتابوں کی بیحرمتی روکنے…

19 mins ago

لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے انتخابی ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے پنجاب میں انتخابی…

40 mins ago

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آنے کا امکان، متوقع تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور عرب ممالک میں نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے…

42 mins ago