ورلڈکپ جیت کر اللہ کا شکر کیوں ادا کیا؟ سراج ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان فاسٹ بولر محمد سراج بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے۔آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد ٹیم کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کیپشن لکھا کہ “اللہ تعالیٰ کا شکر ہے”۔
جس پر ہندو انتہاپسند صارفین نے مسلمان فاسٹ بولر کو ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ “یہ اللہ کی نہیں ٹیم انڈیا کی جیت ہے، یہ کپتان روہت شرما کی فتح ہے!”۔
ایک اور شخص نے لکھا کہ “اگر اللہ نے کرنا ہوتا تو تو ورلڈکپ پاکستان جیتتا، بھارت نہیں!”۔
دوسری جانب گجرات میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلمان کھلاڑیوں کی مثبت کارکردگی کو سرہانے پر سلمان وہرہ نامی تماشائی کو ہندو بلوائیوں نے بلے اور چاقوں کے وار سے قتل کردیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ میچ میں 5 ہزار تماشائیوں میں محض 500 مسلم تماشائی موجود تھے، بلوائیوں کے تشدد کے دوران متاثرہ شخص مدد کیلئے پکارتا رہا مگر ہزاروں کے ہجوم میں سے کوئی بھی مدد کو نہ آیا۔



Recent Posts

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 mins ago

دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں،ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف عدالت سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی…

41 mins ago

بالی ووڈ کے طاقتور لوگوں نے میرا کیریئر تباہ کیا، وویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ) ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والے معروف بھارتی اداکار…

1 hour ago

اننت امبانی کی شادی میں پرفارمنس کیلئے جسٹن بیبر کی ممبئی آمد

ممبئی(قدرت روزنامہ) ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت…

1 hour ago

دیپیکا پڈوکون کیوجہ سے بالی ووڈ فلم کی آفر ٹھکرائی، صبا قمر

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی مقبول ترین باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ…

1 hour ago

آٹے کے نرخوں میں اعداد و شمار کی غلط رپورٹنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور معطل

لاہور(قدرت روزنامہ ) آٹے کے نرخوں میں اعداد و شمار کی غلط رپورٹنگ کے معاملے…

2 hours ago