سوات: نجی سکول کی چھت گرنے سے 19 بچے زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

سوات ( قدرت روزنامہ ) تحصیل مٹہ میں نجی سکول کی چھت گرنے سے 19بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے ٹانگار میں نجی سکول کی چھت گری جس کے نتیجے میں 19 بچے زخمی ہوئے ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکول میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور بچوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سکول پہاڑی علاقے میں واقع ہے جس کے کچھ کمروں کی چھت کچی تھی جس میں سے نرسری کے بچوں کے کمرے کی چھت گری، حادثے میں 3 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں، دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام زخمی بچوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات دی جارہی ہیں۔

Recent Posts

دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں،ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف عدالت سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی…

12 mins ago

بالی ووڈ کے طاقتور لوگوں نے میرا کیریئر تباہ کیا، وویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ) ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والے معروف بھارتی اداکار…

32 mins ago

اننت امبانی کی شادی میں پرفارمنس کیلئے جسٹن بیبر کی ممبئی آمد

ممبئی(قدرت روزنامہ) ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت…

46 mins ago

دیپیکا پڈوکون کیوجہ سے بالی ووڈ فلم کی آفر ٹھکرائی، صبا قمر

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی مقبول ترین باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ…

1 hour ago

آٹے کے نرخوں میں اعداد و شمار کی غلط رپورٹنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور معطل

لاہور(قدرت روزنامہ ) آٹے کے نرخوں میں اعداد و شمار کی غلط رپورٹنگ کے معاملے…

1 hour ago

میرے والد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، مومنہ اقبال کی اپیل

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے والد کے انتقال کے…

1 hour ago