190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظورکرلی گئی،احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے، سردار مظفر عباسی نے کہاکہ جب وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر موثر ہے،10 ماہ قبل بھی ہمارا یہی موقف تھا کہ بشری بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے،ضمانت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں منظور کی،ریفرنس کی مزید سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہان پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کر لی، ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔

Recent Posts

دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں،ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف عدالت سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی…

4 mins ago

بالی ووڈ کے طاقتور لوگوں نے میرا کیریئر تباہ کیا، وویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ) ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والے معروف بھارتی اداکار…

24 mins ago

اننت امبانی کی شادی میں پرفارمنس کیلئے جسٹن بیبر کی ممبئی آمد

ممبئی(قدرت روزنامہ) ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت…

37 mins ago

دیپیکا پڈوکون کیوجہ سے بالی ووڈ فلم کی آفر ٹھکرائی، صبا قمر

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی مقبول ترین باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ…

53 mins ago

آٹے کے نرخوں میں اعداد و شمار کی غلط رپورٹنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور معطل

لاہور(قدرت روزنامہ ) آٹے کے نرخوں میں اعداد و شمار کی غلط رپورٹنگ کے معاملے…

60 mins ago

میرے والد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، مومنہ اقبال کی اپیل

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے والد کے انتقال کے…

1 hour ago