اہل خانہ کیلئے پنشن 10 سال تک محدود: حکومت نے اصلاحات منظور کرلیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وہ پنشن اصلاحات جن کا بہت چرچا تھا حکومت نے منظور کر لی ہیں اور ان میں متعدد پنشنز کی وصولی کی بندش اور اہل خانہ کےلیے صرف 10 سال تک پنشن کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ حکومت خام پنشن کا حساب ریٹائرمنٹ سے پہلے آخری 24 ماہ کی تنخواہ کے 70 فیصد اوسط کی بنیاد پر لگائے گی۔
یہ سمری وزارت دفاع، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اور وزارت داخلہ کو ملاحظہ اور تبصرے کے لیے بھیجی گئی ای سی سی کی منظور کر دہ سمری کے مطابق وزیر خزانہ کی چیئر مین شپ کے تحت حال ہی میں منظور کی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ پنشن ایک ایسا فائدہ ہے جو مستحق ملازموں اور ان کے اہل کو ملتا ہے۔ اس مد میں اخراجات روز بروز بڑھ رہے ہیں اور ناپائیدار ہوتے جارہے ہیں۔
پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کے ٹرمز آف ریفرنسز میں شامل تھا کہ حکومت پنشن کی موجودہ اسکیم پر نظر ثانی کریگی۔ اسی طرح پی پی سی 2020 نے پنشن اسکیم میں ترامیم کی سفارش کی ہے کہ موجودہ پنشنرز اور ملازمین کی موجودہ پنشن کی لاگت میں مستقبل میں ہونے والے اضافے کو حکومتی پنشن کے فلسفے پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیرروکاجاسکے۔
یہ تجاویز بجٹ تقریر 2023-24 میں بھی پیش کی گئی تھیں۔ پی پی سی – 2020 کی سفارشات کی بنیاد پر، فنانس ڈویژن موجودہ پنشنرز/ملازمین کے لیے پنشن سکیم میں کچھ ترامیم کی تجویز پیش کرتا ہے۔

Recent Posts

معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملکی معیشت کو جدید خطوط پر…

1 min ago

کراچی؛ پولیس مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، بیٹی شدید زخمی

کراچی(قدرت روزنامہ) اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید لنک روڈ پر پولیس اور سفید کرولا گاڑی میں…

9 mins ago

پی ٹی آئی میں کوئی پنجابی پختون گروپ نہیں، شاندانہ گلزار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے پی ٹی آئی میں گروپنگ کی تردید…

26 mins ago

مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ…

34 mins ago

کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کابینہ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی…

1 hour ago

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago