اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت اور تعلیم دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں ہیں؟ اس حوالے سے ادارۂ شماریات کی دستاویز سامنے آ گئی۔
ادارۂ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت کی سہولتیں 19.83 فیصد مہنگی ہو گئیں، مئی کے مقابلے جون میں صحت کی سہولتیں 1.41 فیصد مہنگی ہوئیں۔
گزشتہ 1 سال میں تعلیمی سہولتیں 15.86 فیصد مہنگی ہو گئیں، مئی کے مقابلے میں جون میں تعلیمی سہولتیں 0.29 فیصد مہنگی ہوئیں۔گزشتہ 1 برس کے دوران ملبوسات 17.80 فیصد مہنگے ہوئے، مئی کے مقابلے میں جون میں ملبوسات کی قیمتیں 0.92 فیصد بڑھ گئیں۔
مالی سال 24-2023ء میں ٹرانسپورٹ کے کرائے 10.38 فیصد بڑھے ہیں، تاہم مئی کے مقابلے میں جون میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 2.17 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ادارۂ شماریات کی دستاویز کے مطابق مالی سال 24-2023ء میں ریسٹورنٹ اور ہوٹل 11.88 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…